17 جنوری ، 2013
لندن … برطانیہ میں وکٹوریہ اسٹیشن پر ایک ٹرین میں آگ لگنے سے گیٹ وک ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا۔ لندن میں موجود وکٹوریہ اسٹیشن پر گیٹ وک ایکسپریس ٹرین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، فوری طور پر اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا، اور امدادی کام شروع کردئیے گئے۔ آگ اور دھوئیں کے باعث گیٹ وک ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہوا، کئی ٹرینیں معطل کردی گئیں ، جبکہ گیٹ وک ایئرپورٹ پر کئی فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ برٹش پولیس فار گیٹ وک ٹرانسپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے بعد تمام صورتحال قابو میں ہے۔