پاکستان
Time 06 دسمبر ، 2023

گھریلو تشدد کی شکار رضوانہ اسپتال سے ڈسچارج، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد

بہت خوش ہوں، سب نے میرا بہت خیال رکھا، پہلے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن ڈاکٹروں اور نرسوں نے میرا بہت خیال رکھا: رضوانہ/ اسکرین گریب
بہت خوش ہوں، سب نے میرا بہت خیال رکھا، پہلے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن ڈاکٹروں اور نرسوں نے میرا بہت خیال رکھا: رضوانہ/ اسکرین گریب

لاہور: گھریلو تشدد کی شکار بچی رضوانہ کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا گیا۔

رضوانہ نے صحتیابی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں، سب نے میرا بہت خیال رکھا،  پہلے میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی لیکن ڈاکٹروں اور نرسوں نے میرا بہت خیال رکھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کو جنرل اسپتال سے ڈسچارج کرکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے سپرد کیا گیا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ 5 ماہ لاہور کے جنرل اسپتال میں  زیرعلاج رہی، رضوانہ کو سر، چہرے اور کمر پر زخموں کے ساتھ  سرگودھا سے لاہور جنرل اسپتال لایا گیا تھا۔

 میڈیکل رپورٹ کےمطابق بروقت علاج نہ ہونے سے رضوانہ کے زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے، بچی کےسر سمیت جسم پر15 جگہ چوٹوں کے نشان تھے اور بچی کے اندرونی اعضا بھی متاثر تھے۔

مزید خبریں :