07 دسمبر ، 2023
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پشاور سے کراچی پہنچ گئے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اسٹاک ایکسچینج کے تحت منعقدہ ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ بہترین کارکردگی والی 25 کمپنیوں کو ایوارڈ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کراچی میں صنعت کاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔