پاکستان
Time 18 دسمبر ، 2023

کراچی: ماڑی پور میں سلینڈر دھماکے سے عمارت زمین بوس، 3 افراد جاں بحق

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا. فوٹو جیو نیوز
سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلنڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا. فوٹو جیو نیوز

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں سلینڈر دھماکے سے عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ماڑی پور مچھر کالونی میں جعفر چوک کے قریب سلینڈر کے دھماکے سے ایک عمارت گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق مچھر کالونی میں ہونے والے سلینڈر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

سول اسپتال انتظامیہ کے مطابق عمارت میں سلینڈر دھماکے کے 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سلینڈر دھماکے میں جاں بحق 2 افراد کی لاشوں کو بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں ایس ایس پی کیماڑی عارف راؤ اسلم نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جو عمارت دھماکے سےگری اس کے نیچے گیس سلینڈر کی دکان تھی، گیس سلینڈر سے بھری سوزوکی دکان میں سلینڈر دینے آئی تھی، گیس سلینڈر دکان میں منتقلی کے دوران دھماکاہو گیا۔

عارف راؤ اسلم نے بتایا کہ دھماکے سے اب تک 3 افراد جاں بحق اور 17 افراد زخمی ہوئے ہیں،  زخمیوں میں دو بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پر آگ لگ گئی، زخمیوں میں 6 افراد آگ سے بھی جھلسے ہیں، گرنے والی عمارت کے اطراف تین عمارتیں متاثر ہوئی ہی، متاثرہ عمارتوں کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :