Time 21 دسمبر ، 2023
پاکستان

ایچ آر سی پی کی اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد اور کریک ڈاؤن کی مذمت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے  اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر پولیس تشدد  اور کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی ہے۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ  خواتین، بچوں اور  بوڑھوں پر واٹرکینن  اور لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد خواتین مظاہرین کو گرفتارکرکے مرد رشتہ داروں سے الگ کیا گیا۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہےکہ  پُرامن اجتماع کا آئینی حق استعمال کرنے  والےبلوچ شہریوں سے یہ سلوک ناقابل معافی ہے۔

ایچ آر سی پی کے مطابق یہ عکاس ہے کہ ریاست مظاہرین کے اس  مطالبے  پر کتنا کم سوچتی ہے۔

ایچ آر سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تمام گرفتار  افراد کو  غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور مظاہرین کے جائز مطالبات کی منصفانہ سماعت کی جائے۔


مزید خبریں :