کے پی حکومت کو انتخابات کیلئے 42 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا

صوبے میں انتخابات کیلئے ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ہیں: سرکاری ذرائع/ فائل فوٹو
صوبے میں انتخابات کیلئے ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ہیں: سرکاری ذرائع/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کو عام انتخابات کیلئے 42 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاق سے فرنٹیئرکانسٹیبلری کی خدمات مانگ لی ہیں، صوبے میں انتخابات کیلئے ایک لاکھ 34 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار درکار ہیں اور صوبائی حکومت کے پاس 90 ہزار سے زیادہ سکیورٹی اہلکار موجود ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ صوبے میں پولنگ کیلئے 15 ہزار 737 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، صوبے میں 4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین اور  6 ہزار 581 حساس قرار دیے گئے ہیں جب کہ پولنگ اسٹیشنز میں خصوصی افراد کیلئے 6 ہزار ریمپس بنائےگئے ہیں،  525 مزید ریمپس بھی تیار کیے جارہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ارشد حسین کا کہنا ہےکہ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کے دوران قواعد ضوابط پرعملدرآمد یقینی بنائیں، سیاسی اجتماعات متعین کردہ مخصوص مقامات پر منعقد کیے جائیں۔

مزید خبریں :