19 جنوری ، 2013
اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے ایم این اے طارق انیس کے خلاف جوائنٹ سیکریٹری وزارت ہاوسنگ پر تشدد کے الزام میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق وزارت ہاوسنگ کے جوائنٹ سیکریٹری غلام سرور اعوان کی جانب سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی طارق انیس نے اُن پر دفتر میں تشدد کیا، مقدمہ تشدد ، مار پیٹ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔