20 جنوری ، 2013
کراچی....شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر چند گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 6افراد کو قتل کردیا گیا۔کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک15میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عمران نامی شخص کو قتل کردیا، شرافی گوٹھ میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ جمشید روڈ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی، کالا پل کے قریب فائرنگ کر کے 40سالہ ندیم نسیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔کھارادر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔ پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ کر کے ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا گیا۔ سپر ہائی وے پر الآصف اسکوائر کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کردیا گیا۔