20 جنوری ، 2013
لاہور....وفاقی وزیرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ الیکشن خونیں ہوں گے ، الیکشن کمیشن پرامن انتخابات کے لیے انتظامات یقینی بنائے۔ لاہورمیں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن خونیں ہوںگے، الیکشن کمیشن پرامن انتخابات کے انتظامات یقینی بنائے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے کارکن کو میواسپتال منتقل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں۔ انکا کہناتھا ابھی الیکشن کاماحول نہیں بنا اورکارکنوں پر حملے بھی ہونے لگے ہیں ، لگتا ہے الیکشن خونیں ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے کارکن ملک شبیر پر حملہ مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے رانا اقبال کے بیٹے ،بہنوئی اورساتھیوں نے کیا۔ انکا مطالبہ ہے کہ حملے کی شفاف تحقیقات جائیں۔