پاکستان
20 جنوری ، 2013

دُھند میں کمی، لاہور ایئر پورٹ اور موٹر وے کھول دیاگیا

دُھند میں کمی، لاہور ایئر پورٹ اور موٹر وے کھول دیاگیا

لاہور… دُھند کی وجہ سے بند لاہور ایئر پورٹ اور موٹر وے کوتمام انٹرچینجز سے عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیاہے۔لاہور اور گرد و نواح میں گزشتہ روز سرشام ہی گہری دُھند پھیل گئی اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ بند کر دیا گیا اور تمام قومی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ اس کے ساتھ پنڈی بھٹیاں انٹرچینج تک موٹر وے کو بھی بند کر دیا گیاتھا تاہم صبح حدنگاہ بہتر ہونے پر موٹروے کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائر پورٹ سے پروازوں کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دُھند کا سلسلہ مزید تین چار روز جاری رہے گا۔

مزید خبریں :