پاکستان
20 جنوری ، 2013

یونان میں پاکستانی نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

یونان میں پاکستانی نوجوان کے قتل کے خلاف مظاہرہ

ایتھنز…یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی نوجوان کے قتل کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اُن کا مطالبہ تھا کہ تارکین وطن پر نسل پرستوں کے حملے روکے جائیں۔27 سالہ شہزاد لقمان کو بدھ کی صبح دو موٹر سائیکل سواروں نے چھرا گھونپ کر قتل کردیا تھا۔ اْس کی نماز جنازہ ایتھنز کے مرکزی اومونیا اسکوائر پر سٹی ہال کے باہر ادا کی گئی۔ اس موقع پر نسل پرستوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے تقریباً پانچ ہزار تارکین وطن اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں :