پاکستان
20 جنوری ، 2013

نوشہرہ : گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے1 شخص جاں بحق

نوشہرہ : گاڑی کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے1 شخص جاں بحق

نوشہرہ …نوشہرہ میں گاڑی کا سی این جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مردان روڈ پر سی این جی اسٹیشن میں کھڑی گاڑی میں نصب سی این جی سلنڈر اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نوشہرہ منتقل کیا گیا۔ جہاں دو زخمیوں کو تشویش ناک حالت کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :