20 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں دھرنا ختم ہوئے تین روز ہوگئے مگر اب تک تمام کنٹینرز نہیں ہٹائے جاسکے اور یہ وفاقی دارالحکومت کے خوبصورت چہرے پر بدنما داغ کی صورت میں موجود ہیں۔اسلام آباد میں تحریک منہاج القرآن کے دھرنے کے حوالے سے ڈی چوک اور ریڈزون جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگائے گئے تھے۔دھرنے کو ختم ہوئے تین ہونے کے باوجود اب تک تمام کنٹینرز ہٹائے نہیں جاسکے۔ایمبیسی روڈ پر ڈی چوک کے قریب اور جناح ایونیو سے متصل سروس روڈ پر یہ کنٹینرز موجود ہیں۔کنٹینرز لگانے میں تو انتظامیہ کی جانب سے پھرتی کا مظاہرہ کیا گیا تھا تاہم انہییں ہٹانے میں لاپروائی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔دھرنے سے اسلام آباد میں معمولات متاثر ہوئے تھے،کنٹینرز کی موجودگی کے سبب دھرنے کی یادیں شہریوں کے ذہن سے محو نہیں ہوپارہیں۔