20 جنوری ، 2013
اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرحصوں میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بالائی علاقوں اوربلوچستان میں آئندہ چند روز تک سردی کی شدت برقراررہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور سرد رہا، گلگت بلتستان میں چندمقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرف باری ہوئی۔ آج سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی13 ،قلات ،اسکردو،استور اور پارا چنار میں منفی 10، اور کوئٹہ میں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔