پاکستان
20 جنوری ، 2013

پشاور:سربند میں پولیس مقابلے کے بعد چار شدت پسند گرفتار

پشاور:سربند میں پولیس مقابلے کے بعد چار شدت پسند گرفتار

پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ کے بعد چار شدت پسند گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں ریاض شہید چوکی کے قریب شدت پسندوں نے پولیس پر فائرنگ کی۔پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک شدت پسند زخمی ہوگیا۔ واقعہ خیبر ایجنسی اور پشاور کے سرحدی علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے ایک زخمی سمیت چار شدت پسندوں کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید خبریں :