پاکستان
20 جنوری ، 2013

پشاور:گیس لیکیج کے باعث دھماکا، چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

پشاور:گیس لیکیج کے باعث دھماکا، چھت گرنے سے خاتون جاں بحق

پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ رحمان باباخاموش کالونی میں گیس لیکیج سے زوردار دھماکہ ہوا،دھماکے سے گھر کی چھت گر گئی واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور سات افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ رحمان بابا خاموش کالونی کے گھر میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکہ گیس لیکیج کے باعث ہوا۔ جس سے گھر کی چھت گر گئی۔ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق اور چھ بچوں سمیت سات افراد ذخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تازہ گل نامی شخص کے گھرمیں ہوا۔ جس میں تازہ گل کی اہلیہ جاں بحق ہوئی ہے۔

مزید خبریں :