پاکستان
20 جنوری ، 2013

کراچی کے چڑیا گھر میں آج بھی ایک ہرن ہلاک

کراچی کے چڑیا گھر میں آج بھی ایک ہرن ہلاک

کراچی …کراچی کے چڑیا گھر میں پر اسرار طور پر ہرنوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی ایک ہرن ہلاک ہو گیا ہے۔جس کے بعد اس ماہ میں سردی اور انفیکشن سے ہلاک ہرنوں کی تعداد12 ہوگئی۔کراچی چڑیا گھر میں پر اسرار طور پر 6یورپی نسل ، 5پاکستانی نسل اور ایک کالا ہرن ہلاک ہوا۔ اس ماہ میں مر نے والے ہرنوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جب کہ متعدد ہرنوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ڈائر یکٹر کراچی چڑیا گھر بشیر سدوزئی کے مطابق ہرنوں کی ہلاکت کی وجہ جاننے کے لیے چار رُکنی تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی ہے جبکہ خون کے نمو نوں کی رپورٹ بھی تاحال منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔

مزید خبریں :