پاکستان
20 جنوری ، 2013

کامران فیصل کی پر اسرار ہلاکت ، ایف آئی آرتاحال درج نہ ہوسکی

کامران فیصل کی پر اسرار ہلاکت ، ایف آئی آرتاحال درج نہ ہوسکی

اسلام آباد…رینٹل پاور کیس میں نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پر اسرار ہلاکت کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایف آئی آر تا حال درج نہیں ہوسکی ہے، پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق کامران فیصل نے خود کشی کی ہے۔ذرائع کے مطابق کامران فیصل کی پر اسرار ہلاکت کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں کی گئی اور مقدمہ کے اندراج کے لیے ابھی تک کسی نے رابطہ بھی نہیں کیا۔تھانہ سیکرٹریٹ میں صرف کامران فیصل کی موت کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔کامران فیصل کی پر اسرار ہلاکت کے کیس میں اے سی سیکریٹریٹ نعمان یوسف کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے جو کامران فیصل کے قریبی دوستوں ،ہاسٹل اسٹاف اور نیب افسران کے بیانات قلم بند کریں گے۔ ترجمان پولی کلینک اسپتال ڈاکٹر شریف استوری کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ سے لگتا ہے کامران فیصل نے خود کشی کی، جسم پرخراش تک نہیں تھی۔ ڈاکٹر کے مطابق کامران فیصل موت گلا دبنے سے ہوئی، گلے پر رسی کے نشانات تھے، باقی پورے جسم پر کوئی خراش تک نہیں اور لگتا ہے کہ یہ خود کشی تھی، ان کا جسم کسی نے لٹکایا نہیں تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم نے کامران کی لاش کا معائنہ کیا، اُن کے جسم سے حاصل کیا گیا مواد کیمیائی تجزیے کے لیے لاہور بھجوا دیا گیا ہے جس کی فرانزک رپورٹ ایک ہفتے بعد ملے گی ۔

مزید خبریں :