2023 میں این آئی سی وی ڈی میں 24 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی: قومی ادارہ  برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی )کی سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق  این آئی سی وی ڈی مفت دل کی سرجری اور پرائمری انجیوپلاسٹی کرنے والا سب سے بڑا ہیلتھ کیئرنیٹ ورک بن چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ 2023 میں این آئی سی وی ڈی میں 24 لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی کے تمام سینٹرز  میں 20 ہزار 33 پرائمری انجیو پلاسٹیز کی گئی ہیں، اس کے علاوہ 4 ہزار 454 کارڈیک  سرجریز  بھی سرانجام دی گئی ہیں۔