10 جنوری ، 2024
پنجاب میں شدید سردی کے باعث پہلی کلاس تک کے بچوں کیلئے ایک ہفتے کی چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔
محمکہ تعلیم پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری اورنجی اسکولوں میں پریپ، نرسری اورکلاس ون کو 19 جنوری تک چھٹی دے دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر کلاسز کے طلبہ، اساتذہ اور ملازمین ماسک اور گرم کپڑے پہن کر آئیں اور بیمار بچہ مکمل صحت مند ہونےتک اسکول نہیں آئے گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیفارم کے علاوہ کوئی بھی گرم کپڑا پہننے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جنوری تک اسمبلی اور تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں بند رہیں گی، 19 جنوری تک کسی بھی قسم کےامتحانات نہیں لیے جائیں گے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مطابق ہر 10 میں سے 8 بچے نمونیا کا شکار ہیںن انہوں نے اسکولوں میں صبح کے وقت بچوں کی اسمبلی ختم کرنے کی بھی ہدایت کی۔