21 جنوری ، 2013
کوئٹہ…اسپیکربلوچستان مطیع اللہ آغا نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 18 ارکان کی ریکوزیشن پر آج شام 4بجے طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس15 جنوری کو بلایاتھا جس کا ایجنڈا غیر سرکاری معاملات بتاناتھا تاہم ارکان نے بلوچستان میں گورنر راج کی مخالف قرارداد پاس کی، جس کے بعد گورنراجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیاتھا۔