12 جنوری ، 2024
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں عوامی تحریک کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو ان کا ایجنڈا ہوگا کہ سیاسی مخالفین کو بند کردیں، انتقامی سیاست کریں اور سب سے حساب لیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف وزیر اعظم بنے تو وہ ماضی کو دیکھتے ہوئے آج کو نقصان پہنچائیں گے، ن لیگ اور پی ٹی آئی نفرت کی سیاست کو انتہا پر لے گئے ہیں۔
ان کا کہناتھاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے وہ پورے ملک کو ساتھ لے کر چلتی ہے، ایک نئی سوچ کے ساتھ سیاست کر رہے ہیں۔