12 جنوری ، 2024
پاکستان مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں عام انتخابات کے لیے کچھ حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان 6 قومی اور 11 صوبائی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔
قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں دونوں پارٹیوں کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے ان میں این اے 54، 88، 117، 128، 149، 143 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صوبائی حلقوں میں پی پی12، 24، 81، 98، 106، 149، 180، 204، 250، 277، 292 پر ن لیگ اور آئی پی پی کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوئی ہے۔