13 جنوری ، 2024
مٹیاری سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر بشیر میمن کے حق میں 8 امیدوار دستبردار ہو گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 اور صوبائی اسمبلی کے پی ایس 56 سے ایم کیو ایم، جے یو آئی ف اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے امیدواروں سمیت 8امیدوار بشیر میمن کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔
8 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب مٹیاری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 216 پر مسلم لیگ ن کے امیدوار بشیر میمن کا مقابلہ پیپلز پارٹی کے امیدوار مخدوم جمیل الزماں سے ہوگا۔
مٹیاری کی صوبائی نشست پی ایس 56 پر بشیر میمن مخدوم جمیل الزمان کے فرزند مخدوم محبوب الزماں کا مقابلہ کریں گے۔