پاکستان
21 جنوری ، 2013

بلوچستان:گورنر راج کیخلاف جے یو آئی ف سمیت اتحادی پارٹیوں کا احتجاج

بلوچستان:گورنر راج کیخلاف جے یو آئی ف سمیت اتحادی پارٹیوں کا احتجاج

کوئٹہ…بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں جے یو آئی ف سمیت اتحادی پارٹیوں نے احتجاجی ریلیاں نکالیں، جبکہ شٹرڈاوٴن اور پہیہ جام کی دھمکی بھی دی گئی۔ بلوچستان میں گورنر راج کے خلاف سابق مخلوط صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی ریلی میں جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماوٴں اور کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، ریلی سائنس کالج سے شروع ہوکر باچاخان چوک پر ختم ہوئی جہاں دھرنا دیاگیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حافظ حمداللہ نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں گورنر راج اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کی ایماء پر نافذ کیاگیا۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ صدر آصف علی زرداری صوبے سے گورنر راج ختم کرکے جمہوریت بحال کریں۔ اس موقع پرگورنر راج کے خلاف 25جنوری کو صوبے بھر میں شٹرڈاوٴن اور یکم فروری کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی کیاگیا۔ سینیٹر حافط حمداللہ کا کہنا تھا کہ اگر طاہر القادری دھرنا دے کر مطالبات منوا سکتے ہے اور علمدار روڈ دھرنے سے ہماری حکومت گر سکتی ہے تو ہم بھی طاقت کے زور پر اپنے مطالبات منوا لیں گے۔ گورنر راج کے نفاذ کے خلاف جے یوآئی ف کی جانب سے چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، خضدار، نوشکی، ژوب، ہرنائی اورمختلف علاقوں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے۔

مزید خبریں :