13 جنوری ، 2024
نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے ملک میں ڈالرکی قیمت میں اضافےکا ذمہ دار تاجروں کو قرار دیتے ہوئےکہا ہےکہ تاجر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ میں ملوث ہیں۔
کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے تاجروں کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔
نگران وفاقی وزیر نےکہا کہ ڈالر 160 سے 320 تاجروں کی وجہ سے ہوا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ میں تاجر ملوث ہیں، چین سے 22 ارب ڈالر کا مال خرید کر 12 ارب ڈالر بتایا گیا، چین سے ڈیٹا لےکر آیا ہوں، تاجر بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ میں ملوث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہزار ایکڑ اراضی پر نیا صنعتی زون بنانےکا تصور پیش کیا ہے، نیا زون ملکی برآمدات کو آئندہ 5 سال میں 100 ارب ڈالر تک لے جائےگا۔