پاکستان
21 جنوری ، 2013

جماعت اسلامی کا بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

پشاور…جماعت اسلامی نے بھی دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی مجوزہ آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔جمعیت علمائے اسلام ف کے بعد جماعت اسلامی نے بھی دہشت گردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی مجوزہ آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کااعلان کردیاہے۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات اسراراللہ ایڈووکیٹ کے مطابق اے این پی کی مجوزہ آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے ذمہ داران کے اجلاس میں کیا گیا جس کی مرکزنے توثیق بھی کردی۔ اجلاس میں جماعت کے قیم لیاقت بلوچ نے بھی شرکت کی ،اُن کا کہناتھا کہ اے این پی امریکی ایجنڈے پرعمل پیرا ہے اوراُن کی پالیسیوں سے دہشت گردی کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ اس لئے اے این پی کی مجوزہ اے پی سی میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :