پاکستان
21 جنوری ، 2013

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے دو پاسپورٹ منسوخ

سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے دو پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد…سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے دو پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ذرائع نے جیو نیوز کوبتایا کہ توقیر صادق کے پاسپورٹس نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ نے منسوخ کئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم توقیر صادق کو تحویل میں لینے کے لئے ابو ظہبی میں موجود ہے جہاں قانونی امور طے کئے جارہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرپول نے توقیر صادق کو ابو ظہبی تک محدود کر رکھا ہے ، قانونی امور طے ہوتے ہی توقیر صادق کو نیب کی ٹیم کے حوالے کئے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :