پاکستان
21 جنوری ، 2013

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ، جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ، جلانے کی لکڑی مہنگی ہوگئی

اسلام آباد…ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ہزارہ میں سردی بڑھتے ہی لکڑی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہوگئی۔مالاکنڈڈویڑن کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔تاہم سردی کی شدت برقرارہے۔خوبصورت وادی مالم جبہ میں چمکتی دھوپ میں سیاح اسکیٹنگ کے مزے لیتے نظر آرہے ہیں۔ہزارہ ڈویژن میں بارش اور برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے منافع خوروں نے جلانے کی لکڑی کے نرخوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔ کہیں لکڑی 500تو کہیں پہ 700روپے من فروخت کی جا رہی ہے۔گلگت بلتستان کے اسکردو،استور،دیامر اور غذر میں موسم ابر آلود ہے۔2روز قبل کی برفباری کے بعد سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام نہیں کیاجاسکا جس کی وجہ سے برفیلی سڑکوں پر گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔پنجاب اور سندھ کے علاقے بھی سرد ہواوٴں کی لپیٹ میں جس سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور سوئٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :