21 جنوری ، 2013
کوئٹہ…وادی کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں سردی کی شدت میں بتدریج بہتری آئی ہے، کو ئٹہ میں منفی 5.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے چھ ڈویژن میں موسم کی شدت میں بتدریج بہتر ی آئی ہے، کوئٹہ اور قلات میں موسم انتہا ئی سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں منفی 5.5،قلات منفی 7.5،ژوب میں منفی 2.5،سبی میں تین،بارکھان میں 2،گوادر میں 10،لسبیلہ میں 5.5،جیوانی میں 14ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔