21 جنوری ، 2013
لاہور…لاہورہائی کورٹ نے کھانسی کے زہریلے سیرپ کی خریدوفروخت پر پابندی کے عبوری حکم میں 4فروری تک توسیع کردی۔عدالت نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے کھانسی کے زہریلے سیرپ سے ہونے والی ہلاکتوں کے خلاف کئے گئے اِقدامات پر دوبارہ جواب طلب کرلیا۔عدالت کے روبرو کھانسی کے شربت سے ہونے والی ہلاکتوں پر عدالتی تحقیقات اورذمہ داروں کاتعین کرکے انہیں سزادینے کے حوالے سے مختلف درخواستیں زیرسماعت ہیں۔عدالت نے گذشتہ سماعت پراس شربت کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کی تھی۔آج عدالت کے روبرو وفاقی اورصوبائی حکومت کی جانب سے کوئی جواب داخل نہ کیاگیاجس پر عدالت نے کارروائی 4فروری تک ملتوی کردی۔