پاکستان
21 جنوری ، 2013

رینٹل پاور کیس:تفتیشی افسر کامران فیصل کی پرسرار ہلاکت پرملازمین کااحتجا ج

رینٹل پاور کیس:تفتیشی افسر کامران فیصل کی پرسرار ہلاکت پرملازمین کااحتجا ج

لاہور…نیب پنجاب کے تفتیشی افسروں نے رینٹل پاورپراجیکٹ کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پْراسرارہلاکت کیخلاف بازووٴں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج کیااورمطالبہ کیاکہ انہیں تحفظ فراہم کیاجائے۔نیب افسروں نے بتایاکہ کامران فیصل سمیت دیگرافسر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت بعض بیوروکریٹس کیخلاف کرائے کے بجلی گھروں میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کررہے تھے۔ کامران فیصل پر بعض حقائق سامنے لانے پرشدید دباوٴ تھاجس کاوہ برملااظہاربھی کرتے رہتے تھے۔ان کی مبینہ خودکشی سے ایسے تمام افسران جواس طرح کے میگاکرپشن کیسز کی تحقیقات کررہے ہیں، وہ عدم تحفظ کاشکارہوگئے ہیں۔تفتیشی افسروں کاکہناہے کہ اگرچہ حکومت نے تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنوادیاہے لیکن وہ پھربھی خودکوغیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔انہوں نے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :