21 جنوری ، 2013
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں گنز اینڈ کنٹری کلب کیس کی دوبارہ سماعت کا فیصلہ کیا گیا ہے، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے خود کو کیس سے الگ کر لیا۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے گنزاینڈ کنٹری کلب کا ممبر ہونے کے ناطے خود کو کیس سے الگ کیا ، اب جسٹس گلزار احمد اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ اربوں روپے مالیت کی اراضی گن کلب کو الاٹ کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا تھا اورگزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔