21 جنوری ، 2013
لاہور…پنجاب کے وزیرِاعلیٰ محمدشہباز شریف نے کچی آبادیوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے جعلسازی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی صدارت میں کچی آبادیوں کے مکینوں کومالکانہ حقوق دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں کی کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جارہے ہیں ، جن میں خواتین کوبھی حصہ داربنایاجارہاہے،انہوں نے ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی رانامشہود احمدخان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ،جو اسناد کی تقسیم کے حوالے سے جامع پروگرام ترتیب دے گی۔