21 جنوری ، 2013
جیکب آباد …جیکب آباد میں اتحاد اہل سنت کی جانب سے عید میلادلنبی کے سلسلے میں قائم کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگادیا۔واقعہ کے خلاف شہر میں ہڑتال کی جارہی ہے۔آج صبح نامعلوم افراد قائد اعظم روڈ پر عید میلادلنبی کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپ کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔واقعے کے بعد اتحاد اہلسنت کی ایپل پر ہڑتال کی جارہی ہے۔اور ڈی سی او چوک پر دھرنا دیاگیا ہے۔ادھر زبردستی دکانیں بند کرانے پر پولیس نے 4پارٹی کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے۔جبکہ اتحاداہلسنت کے احتجاج کی کوریج کے دوران پولیس نے میڈیا نمائندوں پرلاٹھی چارج کیا جس سے مقامی اخبارکاصحافی بیہوش ہوگیا۔واقعہ کے بعد صحافیوں نے ڈی سی چوک پرپولیس گردی کے خلاف احتجاج کیا۔