پاکستان
21 جنوری ، 2013

صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کل ہو گی

صدر کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کل ہو گی

لاہور…لاہورہائی کورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں فل بنچ کل صدرآصف علی زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔اٹارنی جنرل آف پاکستان عرفان قادرکی طرف سے لاہورہائیکورٹ میں ایک متفرق درخواست دائرکی گئی ،جس میں موٴقف اختیار کیاگیاکہ عدالت صدر آصف علی زرداری کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر مزید کارروائی سے قبل اُن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست گزار کے دلائل سنے۔ درخواست میں یہ بھی کہاگیاکہ آئین کے آرٹیکل 100کے تحت عدالت اٹارنی جنرل کا موٴقف سننے کی پابند ہے۔

مزید خبریں :