21 جنوری ، 2013
پشاور…نیب کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت پرنیب خیبر پختون خوا کے دفتر میں ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کر رہے ہیں۔قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا کے تقریبا 35 آفیسرز اور دیگر دفتری عملے نے نیب کے تفتیشی آفیسر کامران فیصل کی پراسرار ہلاکت پر قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے۔ ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہڑتال کا مقصد کامران فیصل کے خاندان سے اظہار یک جہتی کرنا ہے۔ ملازمین کے مطابق کامران فیصل کی مبینہ خودکشی سے وہ عدم تحفط کا شکار ہوئے ہیں اور ہائی پروفائل کیسوں کی انکوائری کرنے والے آفیسرزکو ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔