کاروبار
Time 18 جنوری ، 2024

پاک ایران کشیدگی، اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج  100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس کمی پر کیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز  پر ملا جلا رجحان تھا، تاہم ایرانی سرحد پر کشیدگی کی خبر  پر انڈیکس کی گراوٹ میں تیزی آئی جو ایک موقع پر ایک ہزار  پوائنٹس سے زائد رہی۔

خبر کے فوری ردعمل کے بعد انڈیکس باقی ماندہ کاروباری دن میں واپسی کی راہ پر رہا۔

 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام 364 پوائنٹس کمی سے 63 ہزار 202 پرکیا ہے۔

آج بازار میں 44 کروڑ 57 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً سوا 14 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 55 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 255 ارب روپے ہے۔ 

مزید خبریں :