کاروبار
Time 20 جنوری ، 2024

اندرون ملک فضائی مسافروں کو اب 100 روپے ائیرپورٹ فیس بھی دینا ہوگی

ائیرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو
ائیرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے/ فائل فوٹو

کراچی: اندرون ملک پروازوں کے مسافر اب 100 روپے ائیر پورٹ فیس دینے کے بھی پابند ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک پرواز کے مسافروں پر ائیرپورٹ چارجز عائد کردیے ہیں جس کے تحت اندرون ملک پروازوں پر سفر کرنے والے ہر مسافرکو اب 100 روپے فیس دینی ہوگی۔

ائیرلائنز مسافروں سے چارجز وصول کرکے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دیں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :