Time 21 جنوری ، 2024
پاکستان

پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا کہ تکرار ہوگئی، متقول دو ماہ قبل بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا: پولیس— فوٹو:فائل
ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا کہ تکرار ہوگئی، متقول دو ماہ قبل بیرون ملک سے وطن واپس آیا تھا: پولیس— فوٹو:فائل

پشاور میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر باپ نے بیٹے کا قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق علاقہ بڈھ بیر میں ملزم بیٹے کو سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کررہا تھا، سیاست سے دور رہنے کی نصیحت پر باپ بیٹے میں تکرار ہوئی اور اس دوران باپ نے بیٹے پر فائرنگ کردی۔

ملزم کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا اور ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول بیٹا بیرون ملک مزدوری کر رہا تھا اور 2 ماہ قبل وطن واپس آیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :