کاروبار
Time 22 جنوری ، 2024

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ گئی

حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل
حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 657 پوائنٹس اضافے سے 63939 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 64090 رہی۔ 

حصص بازار میں 29 کروڑ شیئرز کے سودے 12.5 ارب روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 96 ارب روپے بڑھ کر 9361 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :