پاکستان
Time 24 جنوری ، 2024

ملک کو بحرانوں سے نواز شریف نکال سکتے ہیں: سروے میں عوام کی اکثریت کی رائے

فوٹو:@pmln_org
فوٹو:@pmln_org

ملک کے عوام کی اکثریت کا خیال ہےکہ پاکستان کو  معاشی اور سیاسی بحران سے نواز شریف  نکال سکتے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے عوامی آرا  پر شامل نیا سروے جاری کیا ہے۔

سروے میں شہریوں سے سوال ہوا کہ ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے کون نکال سکتا ہے؟

سروے نتائج کے مطابق 45 فیصد افراد  مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف پر  مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

36 فیصد افراد کو  بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بھروسہ ہے جب کہ 6 فیصد نے بلاول بھٹو پر اعتماد کا اظہار کیا۔

2 فیصد افراد نے شہباز شریف، ایک فیصد نے مریم نواز  اور ایک فیصد نے ہی آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین پر ملکی مسائل کے حل کےلیے اعتماد کیا۔

پنجاب سے 51 فیصد شہریوں کی الیکشن میں ن لیگ کی جیت کی پیشگوئی 

 سروے میں پنجاب سے 51 فیصد شہریوں نے عام انتخابات میں ن لیگ کی جیت کی پیش گوئی کی اور وفاق سمیت پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے کا دعویٰ کیا۔

سروے کے مطابق 34فیصد نے پی ٹی آئی کی حکومت بننے کا کہا جب کہ 7 فیصد نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت بننے کی امید ظاہر کی۔

انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن اینڈ ریسرچ نے یہ سروے پنجاب سے 3 ہزار سے زائد افراد کی آراء کی بنیاد پر کیا۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

مزید خبریں :