Time 26 جنوری ، 2024
پاکستان

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی امیدوار اور امام مسجد میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل

پشاور کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران امام مسجد اورپی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں حیات آباد میں امام مسجد اورپی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی دیکھی جاسکتی ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے پر اقبال آفریدی سیخ پا ہوگئے۔

وائرل ویڈیو میں رہنما پی ٹی آئی نے امام مسجد کو بانی چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔

اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں ، سیاست کی بات کیوں کی۔ جس پر امام مسجد نے جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے۔

تاہم امام مسجد کو منافق کہنے پرنمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہرنکال دیا۔

واضح رہے کہ اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبر سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار بھی ہیں۔

پولیس کے مطابق نمازیوں کی مداخلت پرتنازعہ ختم کردیا گیا۔

مزید خبریں :