30 جنوری ، 2024
ملک میں عام انتخابات 2024 کی کوریج کے لیے برطانوی صحافیوں کو پاکستان کے ویزے جاری کر دیے گئے۔
دستاویز کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی کوریج کے لیے 37 برطانوی صحافیوں کوپاکستان ہائی کمیشن لندن سے ویزے جاری کیے گئے ہیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دی ٹائمز کی کرسٹینا لیمب کو بھی پاکستان کا ویزا جاری کیا گیا۔ اس کے علاوہ سی این این،اسکائی نیوز، بی بی سی، آئی ٹی وی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔
دستاویز کے مطابق دی ٹیلی گراف، چینل 4 نیوزکی ٹیمیں بھی عام انتخابات 2024 کی کوریج کریں گی۔