05 فروری ، 2024
سینیئر تجزیہ کار اور جیو ٹی وی کے میزبان سلیم صافی کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں کوئی ایک پارٹی خیبر پختونخوا میں سادہ اکثریت لینےکی پوزیشن میں نہیں ہے بلکہ یہاں کچھڑی بنےگی۔
جیو نیوز کی عام انتخابات سے متعلق خصوصی نشریات میں میزبان محمد جنید نےسوال اٹھایا کہ خیبرپختونخوا میں 2024 کے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے، خاص طور پر کوئی کانٹے دار مقابلہ ہوگا جہاں سب سے زیادہ کسی کی نظر ہوگی کہ اس حلقے میں کوئی بڑا اپ سیٹ ہونے والا ہے؟
اس پر سلیم صافی کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں کھچڑی بنےگی، کوئی ایک پارٹی خیبرپختونخوا میں سادہ اکثریت لینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
سلیم صافی کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو 20 سے 30 سیٹیں مل سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کو 15 سے 20، عوامی نیشنل پارٹی کو بھی 15 سے 20 اور پرویز خٹک کی پارٹی 8 سے 10 نشستیں حاصل کرسکتی ہے، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کو مالاکنڈ ڈویژن سے چند سیٹیں مل سکتی ہیں۔
Constituency | Pakistan Election 2024 | Election Results | NA