نیو یارک فیشن ویک، پنجرے میں بند زندہ چوہے والے جوتوں کی ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں نئے نئے فیشن کو متعارف کروایا جا رہا ہے جس میں نہ صرف لباس جبکہ جوتوں میں بھی مختلف ڈیزائنز کو لیا جا رہا ہے۔

جوتوں کے فیشن میں کبھی ہائی ہیلز تو کبھی بند جوتوں میں بھی مختلف ورائٹیز متعارف کروائی جا رہی ہیں لیکن کیا آپ نے ایسی ہیلز دیکھی ہیں جس میں زندہ چوہے موجود ہوں؟

جی بلکل نیو یارک فیشن ویک سے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے ہائی ہیلز تو پہنی ہیں لیکن وہ ہیلز ایک پنجرے سے بنائی گئی ہیں جس میں زندہ چوہے قید ہیں۔

  خاتون زندہ چوہے والی ہائی ہیلز  پہن کر کسی سڑک پر موجود ہے اور اپنا فوٹو شوٹ کروا رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے اس فیشن پر تنقید کی جا رہی ہے، کوئی صارف اسے جانوروں کے حقوق کے خلاف قرار دے رہا ہے تو کوئی خاتون کے اس فیشن کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

مزید خبریں :