میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس کا انکشاف

اس سال ضلع میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے: محکمہ صحت/ فائل فوڑو
اس سال ضلع میں پولیو وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے: محکمہ صحت/ فائل فوڑو

میرپورخاص کے گندے پانی میں پولیو وائرس ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 اپریل کو میر پور خاص سے لیا گیا نمونہ نیشنل انسٹیٹیوٹ اسلام آباد بھیجا گیا تھا، سیمپل رنگ روڈ پر  پران نامی نکاسی آب نالے سے لیا گیا تھا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سال ضلع میر پور خاص میں پولیو  وائرس کا پہلا مثبت نمونہ سامنے آیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی ایچ او ڈاکٹر جے رام نے کہا کہ ضلع پولیو سے پاک ہے، پولیو سےمتعلق ماحولیاتی معائنہ چلتا رہتا ہے، وائرس کراچی میں ملنے والےنمونے سے ملتا جلتا ہے۔

مزید خبریں :