پی ٹی آئی سے ابھی تک کچھ بھی حتمی طے نہیں پایا: سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پی

پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے: مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور/ فائل فوٹو
پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے: مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور/ فائل فوٹو

پشاور: مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک کسی سے کوئی بھی حتمی چیز  طے نہیں پائی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ملک حبیب نور  نے کہا کہ پارٹی نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی پی سمیت دیگر جماعتوں سے مذاکرات جاری ہیں تاہم  پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے پی ٹی آئی سے ابھی تک حتمی مذاکرات یا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے اور دونوں سیاسی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ اور حکومت سازی کے لیے لیگل ٹیموں نے معاملات طے کر لیے ہیں۔

اس کے علاوہ ذرائع نے بتایا تھا کہ پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، اب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔


مزید خبریں :