کیا کیسٹر آئل سے قبض کی شکایت کو دور کیا جا سکتا ہے؟

کیسٹرل آئل قبض دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں اور بالوں کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے/ فائل فوٹو
کیسٹرل آئل قبض دور کرنے کے ساتھ ساتھ جلد کی بیماریوں اور بالوں کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے/ فائل فوٹو

کیسٹر آئل یعنی ارنڈی کے تیل کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے جسے ارنڈی کے بیجوں سےحاصل کیا جاتا  جو بہت سی بیماریوں کیلئے جادوئی خصوصیت رکھتا ہے۔

کیسٹر آئل کو ادویات بنانےمیں استعمال کیا جاتا ہے، یہ قبض دور کرنے کے ساتھ جلد کی بیماریوں اور بالوں کے مسائل حل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

اس کے علاوہ کیسٹر آئل میں سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں جو جوڑوں کے درد میں بھی راحت فراہم کرتا ہے۔

قبض کیا ہے؟

قبض ایک عام سی شکایت ہے جس میں آنتوں کا عمل ( فضلہ یا پاخانہ) مشکل اور تکلیف یا کمی کے ساتھ خارج ہوتا ہے۔

کیسٹر آئل سے قبض کو دور کیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ جسم کے فضلے کو نرم کرنے اور اسے جسم سے خارج کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

کیسٹر آئل کے استعمال سے آنتوں کی حرکت 2 سے 3 گھنٹوں میں بہتر ہو جاتی ہے جبکہ بعض لوگوں میں 6 گھنٹے کا وقت بھی لگ سکتا ہے۔

کیسٹر آئل کا استعمال کیسے کیا جائے؟

قبض کی شکایت کو دور کرنے کیلئے کیسٹر آئل کو پہلے ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد کسی بھی من پسند تازے پھل کے جوس کے ساتھ استعمال کریں کیونکہ ایسا کرنے سے تیل کی خوشبو بھی کم ہو جائے گی اور آپ کو اس کا استعمال کرنے میں بھی آسانی ہوگی۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔