26 جنوری ، 2013
کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رُخ جتوئی کو عدالت نے 29جنوری تک بچہ جیل بھیج دیا ہے۔شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رُخ جتوئی اور دیگر ملزمان کوآج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نیمیڈیکل رپورٹ میں 18سال سے کم عمر ہونے کے باعث شاہ رخ کوبچہ جیل بھیجنے کاحکم دے دیا جبکہ قتل کے دیگر ملزمان سراج ٹالپر،سجادٹالپراورغلام مرتضیٰ لاشاری کوسینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔اِ س سے قبل ملزمان شاہ رُخ جتوئی سے آلہ قتل برآمد بھی کرلیا ،اُس سے نائن ایم ایم پستول اور اُس کی گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔